Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے 9 مئی واقعات کے حوالے سے تفتیش

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ان کے اہل خانہ کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
شائع 22 اپريل 2024 06:24pm

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان سے 9 مئی واقعات کے حوالے سے تفتیش کی گئی، دوسری جانب اڈیالہ جیل میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

پولیس جے آئی ٹی ٹیم کے ممبران نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان سے تفتیش کی جبکہ اڈیالہ جیل میں تفتیش کا دورانیہ 30 منٹ پر محیط تھا۔

جے آئی ٹی ممبران نے عمران خان سے 9 مئی واقعات کے حوالے سے تفتیش کی جبکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے بعد پولیس ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔

پولیس جے آئی ٹی میں ایس پی طارق ملک اور ڈی ایس پی عاطف خان شامل تھے۔

اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے ملاقات کرا دی گئی

اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے اہل خانہ کی ملاقات

دوسری جانب راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ان کے اہل خانہ نے ملاقات کی، ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں 40 منت تک جاری رہی۔

ملاقات میں سابق وزیر خارجہ کی صحت، زیر سماعت مقدمات، پارٹی اور سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کرنے والوں میں شاہ محمود قریشی کی اہلیہ مہرین قریشی، بیٹی گوہر بانو، بیٹا زین قریشی شامل تھے، ان کے ساتھ ملاقات کرنے والوں میں بہن ساجدہ سلطانہ اور رضا علی بھی شامل تھے۔

پی ٹی آئی کے 11 رہنماؤں کو جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت

ملاقات ختم ہونے پر فیملی ممبران اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔

rawalpindi

Shah Mehmood Qureshi

imran khan

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail

Adiayala Jail

Adiyala Jail Court Room