Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سید علی ناصر رضوی نے آئی جی اسلام آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

آئی جی اسلام آباد نے چارج سنبھالنے سے پہلے یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی
شائع 22 اپريل 2024 04:43pm

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نئے آئی جی سید علی ناصر رضوی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سید علی ناصر رضوی نے آئی جی اسلام آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

آئی جی اسلام آباد نے چارج سنبھالنے سے پہلے یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، سید علی ناصر رضوی کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اس سے پہلے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے۔

سید علی ناصر رضوی کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے 31 کامن سے ہے، انہوں نے بطور اے ایس پی، ایس پی، ایس ایس پی، سی پی او، ڈی آئی جی پنجاب کے 9 اضلاع میں خدمات سرانجام دیں۔

سید علی ناصر رضوی نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 29 مارچ کو حکومت نےانسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد اکبر ناصر کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اکبر ناصر جان کی جگہ علی ناصر رضوی کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد تعینات کردیا گیا تھا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس سروس گریڈ 20 کے اکبر ناصر خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں

مریم نواز اور محسن نقوی کے درمیان افسران کی تقرری و تعیناتی پر تنازعہ

پولیس افسران کی ترقی پر آئی جی اسلام آباد اور وزارت داخلہ آمنے سامنے آگئے

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا تھا۔

اسلام آباد

IG Islamabad

islamabad police

syed ali nasir rizvi