نیب کیس میں آصف زرداری کیلئے وکیل نے صدارتی استثنیٰ مانگ لیا
احتساب عدالت اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری و دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں وکیل نے صدارتی استثنیٰ مانگ لیا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی، اور دوران سماعت ریمارکس دیے کہ ایک ملزم کی حاضری نہیں ہوئی، اگر وہ نہیں حاضر ہوتا تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔
وکیل نے کہا کہ آصف علی زرداری کی جانب سے صدارتی استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔
نیب کی صدارتی استثنیٰ کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔
نیب رپورٹ کے مطابق آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت صدر کو کیسز سے صدارتی استثنیٰ حاصل ہے۔
ملزمان میں سابق سیکرٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، علی اکبر ابڑو، خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید، ندیم بھٹو اور دیگر شامل ہیں۔
عدالت نے کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی۔
Comments are closed on this story.