Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کرکٹ بورڈ کا احسان اللہ کی انجری کے حوالے سے بڑا فیصلہ

بورڈ احسان اللہ کے میڈیکل کیس کا جاٸزہ لے گا
شائع 21 اپريل 2024 01:36pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر احسان اللہ کے لیے آزاد میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا، جو فاسٹ بولر کے میڈیکل کیس کا جاٸرہ لے کر رپورٹ مرتب کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے احسان اللہ کی میڈیکل ٹریٹمنٹ کے معاملے پر آزاد میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیٸرمین محسن نقوی نے سماجی رابطہ کی ویب ساٸٹ ایکس پر پی سی بی میڈیکل بورڈ کی تشکیل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹرجاوید اکرم، ڈاکٹر رانا دل اوائز، ڈاکٹرممریز نقشبند شامل ہیں۔

میڈیکل بورڈ احسان اللہ کے طبی علاج کے لیے مستقبل کے لائحہ عمل کی بھی سفارش کرے گا جبکہ بورڈ پی سی بی میڈیکل سپورٹ ٹیم کی جانب سے احسان اللہ کے ساتھ اختیار کیے گٸے طریقہ کار کا بھی جاٸزہ لے گا۔

فاسٹ بولر احسان اللہ کی کہنی کی انجری کی ابتدائی طور پر غلط تشخیص ہونے پر پی سی بی میڈیکل مینجمنٹ پرالزمات تھے۔

احسان اللہ کی معمول کی چوٹ زیادہ سنگین ہو گئی تھی جس کے بعد وہ کرکٹ سے دور ہوگٸے۔

PCB

lahore

Fast Bowler

medical board

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

ahsan ullah