“ نہ کچے اور نہ پکے کے لوگ محفوظ ہیں “ کراچی میں بد امنی ، پی ٹی آئی کا ریلی نکالنے کا اعلان
پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کراچی میں بد امنی کے خلاف اتوار کو ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔
رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے کہا کہ کراچی میں تین ماہ میں ڈکیتی مزاہمت پر ارسٹھ افراد قتل ہوئے،،مینڈیٹ چورایوان میں ہیں،موبائل چورسڑکوں پر ہیں ۔ اور حکومت کہتی ہے صورتحال بہتر ہے۔
کراچی میں بے امنی بڑھ چکی ہے، اتوارکوانصاف ہاؤس سےمزارقائدتک ریلی نکالیں گے، ہمیں 28 اپریل کے جلسے کی ابھی تک اجازت نہیں دی گی، آپ سے کچے کے ڈاکوؤں کو نہیں سنبھالتے، نہ کچے اور نہ پکے کے لوگ محفوظ ہیں، چیف جسٹس اس پر نوٹس لیں اور کارروائی کریں۔
پی ٹی آئی رہنما سیف الرحمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت کا ایک مقصد پی ٹی آئی کے لوگوں کو پکڑنا ہے۔ عمران خان کوقیدنہیں حبس بے جا میں رکھا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما عطااللہ نے کہا کہ 8 فروری کو کوہم جیت گئےتھے،9فروری کونتائج تبدیل ہوئے، ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہرپہرا تھا ، کچھ کرتےتو9مئی کی طرح ایک اور سازش کی جاتی، لوگوں نے پورے ملک میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے۔
Comments are closed on this story.