Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈی ایس پی کے بیٹے نے دوستوں سے مل کر سبزی فروش کو پیٹ ڈالا، ویڈیو وائرل

واقعہ ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میں پیش آیا۔
شائع 19 اپريل 2024 05:14pm

ساہیوال میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ۔

ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میں پولیس افسر کی جانب سے سبزی فروش پر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔

ڈی ایس پی کےبیٹےکی سبزی فروش سےتلخ کلامی ہوئی تو ڈی ایس پی کےبیٹےنےوالداور 25 سے زائد لڑکوں کو بلا کر سبزی فروش پر تشدد کیا۔

افسو س ناک واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو کارروائی کا حکم دے دیا ۔

punjab

Torture

Punjab police