Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فارم 47 سے بننے والی حکومت کے خلاف بڑی تحریک چلائیں گے، نعیم الرحمان

حافظ نعیم نے امیر جماعت اسلامی کا حلف اٹھا لیا
اپ ڈیٹ 18 اپريل 2024 10:30pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم لاہور میں جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹرز میں حلف اٹھا لیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نےنئےامیرکا حلف لے لیا, حافط نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے چھٹے امیر بن گئے جبکہ وہ اپریل 2029 تک امیررہیں گے۔

جماعت اسلامی کا نئے امیر کا چناو ہر پانچ سال بعد ہوتا ہے۔ اس سے قبل سراج الحق مسلسل دو دفعہ دس سال امیر جماعت اسلامی رہے۔

ترجمان جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا جس میں نومنتخب امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم آج حلف اٹھانے سے متعلق بتایا گیا۔

جبکہ تقریب جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ لاہور میں منعقد ہوئی۔

ترجمان جماعت اسلامی پاکستان قیصرہ شریف کے مطابق حلف برداری کی تقریب کا آغاز بعد نماز مغرب ہونا تھا، حلف برداری کی تقریب کے انتظامات مکمل کیے گئے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اہم اجلاس طلب کر لئے ہیں، مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج رات منصورہ میں ہو گا۔

جبکہ مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 19تا21 اپریل منصورہ میں منعقد ہوگا۔

تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی 83 سال سے عظیم جدوجہدکررہی ہے، طاقتور مافیا جوغریبوں کو ختم کر رہا ہو اس کو روکنا ہے، ہم سازشوں کےذریعے اقتدار حاصل نہیں کریں گے، ہم موجودجمہوری نظام کودیکھ رہے ہیں۔

کشمیرکامسئلہ سب کےسامنےہےلیکن حل نہیں کیا جا رہا، لوگ باتیں کرتےہیں ان کےپاس پارلیمانی لوگ نہیں ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے خطاب میں مزید کہا کہ جن کے پاس پارلیمانی لوگ ہیں انہوں نے پاکستان کیلئے کون سا اچھا کام کیا، فارم 47 سے بننے والی حکومت کے خلاف بڑی تحریک چلائیں گے۔

جماعت اسلامی نے پاکستان کے تحفظ کیلئے خون پیش کیا ہے، جماعت اسلامی مسجد کے طرح اس پاکستان کی حفاظت کرے گی، ہم ان جماعتوں میں سے نہیں جو خاندانوں سے چلتی ہیں۔

نہ ہم ان جماعتوں جیسے ہیں جو چند بکے ہوئے لوگوں سے چلتی ہے، ہم تمام زبانیں بولنے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم ان ظالموں کو اب تقسیم کریں گے خود تقسیم نہیں ہوں گے، ہم کشمیر کا سودا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

آئین کی بالادستی کیلئے کسی سے بھی بات کرنا پڑے تو کریں گے، جماعت اسلامی کسی سہارے کے ذریعے نہیں چلے گی، ملک میں حالات خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں، عوام سے کہنا چاہتا ہوں اپنا حق لینے کیلئے اب تیار ہو جاؤ۔

پاکستان

Jamat e Islami

HAFIZ NAEEMU UR REHMAN