Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

زرداری کو تقریر ادھوری چھوڑنے پر مجبور کردیا، احتجاجی توپوں کی سلامی دی، بیرسٹر گوہر

اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے پارٹی میں گروپنگ کی تردید کر دی
شائع 18 اپريل 2024 06:08pm

اسلام آباد میں پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے پریس کانفرس کی ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گوہر خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے گفتگو کی ۔

گوہر خان نے پریس کانفرنس کے دوران آصف زردری کی تقریر کو21 توپوں کے احتجاج کی سلامی پیش کی۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہم نے آصف علی زرداری کو مجبور کیا اور انہوں نے اپنی تقریر ادھوری چھوڑی۔

گوہر خان نے کہا کہ آج کا بھر پور احتجاج ہمارا حق تھا ، ہم آصف زرداری کو صدر کو نہیں مانتے، صدروزیراعظم پوری کابینہ ہی غیر قانونی ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ لوگ عہدے بانٹتے ہیں لیکن ہم آئین اور قانون کے دائرے میں اپنی زمہ داری پوری کریں گے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے پارٹی میں گروپنگ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں کسی قسم کی گروپنگ نہیں ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آرٹیکل 41 کے تحت صدر ریپبلک کی نمائندگی کرتا ہے لیکن آصف علی زرداری نے بحیثیت صدر پیپلز پارٹی سے استعفیٰ نہیں دیا۔ میں نےبحثیت اپوزیشن لیڈرپوائنٹ ریزکرنےکی کوشش کی، قانون ہےکہ جب بھی اپوزیشن لیڈراٹھےاسےفلوردیاجائے لیکن ایوان میں غیر قانونی صدر مملکت نے خطاب کیا اور قانون کی دھجیاں اڑائیں۔

انہوں نے کہا کہ بطور صدر مملکت اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دیے، امید ہے ارکان پارلیمنٹ اپنے اختیارات کا دانش مندی سے استعمال کریں گے، ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے۔

umar ayub

press conference

parliment house

parliment joint session

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Barrister Gohar Ali Khan