Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عید الاضحٰی: عید قربان کب ہوگی، تاریخ کی پیش گوئی

فلکیاتی ماہرین کی جانب سے بڑی عید سے متعلق بڑا دعویٰ
اپ ڈیٹ 23 مئ 2024 08:24am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

عیدالاضحیٰ پاکستان سمیت دنیا بھر کس دن ہونے جا رہی ہے، اس حوالے سے اب فلکیاتی ادارے کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے، جس میں یکم ذی الحجہ کے دن سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے۔

مصر کے فلکیاتی ادارے جیو فزیکل ریسرچ کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عید الاضحٰی 16 جون ہونے کے قوی امکان بن رہے ہیں۔

عیدالاضحیٰ یعنی حج کا وہ موقع جب دنیا بھر کے مسلمان لبیک اللہ ھم لبیک کے لیے مکہ مکرمہ میں جمع ہوتے ہیں، جہاں عربی عجمی، سیاہ فام سفید فام تمام ایک صف میں ہوتے ہیں۔

اسلامی کیلنڈر کے آخری مہینہ ذی الحجہ سے متعلق مصری ادارے کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یکم ذی الحجہ 7 جون جمعے کے روز ہونے کا امکان ہے۔

وزارت تعلیم اور سائنسی تحقیق کے ادارے فلکیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یکم ذی الحجہ جمعے کے روز ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ذی الحجہ 1445ھ کا نیا چاند سورج غروب ہونے کے بعد مکہ شہر کے آسمان پر 11 منٹ اور قاہرہ میں 18 منٹ تک دکھائی دے گا۔

مصر میں عید الاضحیٰ 2024 کا پہلا دن اتوار 16 جون 2024 کو ہوگا جب کہ وقوف عرفہ 15 جون کو ہوگا۔ اس طرح ذی الحج کے مہینے کا آغاز جمعہ 7 جون 2024 کو ہوگا۔

پاکستان میں عید الاضحی 17 یا 18 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

تاہم اس حوالے سے حتمی رائے اور اعلان چاند نظر آنے کی صورت میں ہی دی جا سکتی ہے۔

پاکستان

Egypt

cairo

eid ul adha

date