Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کو بری کرنے کی سفارش کردی

نیب نے نواز شریف کو شامل تفتیش کرنے سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ جمع کر دی
شائع 17 اپريل 2024 11:41am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس میں نیب نے قائد ن لیگ نواز شریف کو ریفرنس سے بری کرنے کی استدعا کردی۔ نیب نے سابق وزیر اعظم کو شامل تفتیش کرنے سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ جمع کر دی۔

توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں زیر سماعت ہے۔

نیب رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے1997 میں گاڑی اس وقت کے وزیراعظم کو تحفے میں دی، وزیراعظم نے تحفے میں ملی گاڑی کو توشہ خانہ میں جمع کروا دیا تھا، بعدازاں تحفے میں ملی گاڑی کو وفاقی ٹرانسپورٹ پول میں شامل کرلیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 2008 میں اس وقت کے وزیراعظم یوسف گیلانی نے نوازشریف کو گاڑی خریدنے کی آفر کی، نوازشریف نے گاڑی توشہ خانہ سے نہیں بلکہ وفاقی ٹرانسپورٹ پول سے خریدی۔

نیب رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ نوازشریف نے گاڑی کی قیمت ادائیگی جعلی بینک اکاؤنٹ سے نہیں کی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ عدالت نواز شریف کو توشہ خانہ ریفرنس سے خارج یا بری قرار دے سکتی ہے۔

NAB

Nawaz Sharif

Toshakhana