Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکپتن : قتل کی گئی خاتون صحافی کی شناخت ہوگئی

قتل کے بعد چہرے پر تیزاب پھینک دیا گیا تھا، پولیس
شائع 16 اپريل 2024 10:07am

پاکپتن کی خاتون صحافی کو جہلم کے علاقہ ‏سوہاوہ میں ایک ماہ قبل قتل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوشین رانا کو تیز دھار آلہ سے قتل کرکے چہرے پر تیزاب پھینک دیا گیا تھا، ان کی لاش لہڑی کے ملحقہ جنگل سے ملی تھی۔

پولیس تھانہ سوہاوہ نے اندھے قتل کی تفتیش کے پہلے ‏مرحلے میں ڈی این اے رپورٹ کے بعد خاتون کی شناخت کر لی اور لواحقین سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

خاتون صحافی کی سوہاوہ میں امانتاً تدفین کی گئی تھی ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ احسن شہزاد کا کہنا ہے کہ شناخت کے بعد تفتیش کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، سائنسی طریقہ کار اور ٹیکنالوجی کی مدد سے بہت جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قتل کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس کوشش کر رہی ہے۔

punjab

Murder

Punjab police

Crime