Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشریٰ بی بی کے بیڈروم اور واش روم میں متعدد خفیہ کیمرے موجود ہیں، وکیل نعیم پنجوتھا

بشریٰ بی بی کو خوراک میں زہر دیا گیا، انہیں جیل میں دیےگئے کھانے پر شدید تشویش اور تحفظات ہیں، وکیل
شائع 15 اپريل 2024 10:02pm

بشریٰ بی بی کے بیڈروم اور واش روم میں کیمروں کے معاملے پر عمران خان کے وکیل کے وکیل نعیم پنجوتھا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بشریٰ بی بی کے بیڈروم اور واش روم میں کیمرے لگائےگئے ہیں۔

نعیم پنجوتھا نے کہا کہ کیمرہ لگانا بشریٰ بی بی کی پرائیویسی پر حملہ ہے ، عدالتیں خاموش ہیں، ہماری درخواست ہے کہ کہ عدالت کمیشن بنائے اور کیمرے لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ہم عدالت سے استدعا کرتے ہیں کہ اس معاملے پر کمیشن بنایا جائے۔

میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالتی اہلکار یا مجسٹریٹ کی ڈیوٹی لگائی جائے جو جاکر کیمروں کو دیکھے، مجسٹریٹ ان کیمروں کو ہٹائے،ان کی تصاویر بنائے اور تحقیق کی جائے ۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی نے شعیب شاہین ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرا دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو خوراک میں زہر دیا گیا، انہیں جیل میں دیےگئے کھانے پر شدید تشویش اور تحفظات ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کھانے کے بعد منہ اور گلے میں جلن کا احساس ہے۔ زہر کے خدشے کے پیش نظر میری صحت پر اثر ہو سکتا ہے۔ وہ خود کو سب جیل میں خود کو محفوظ تصور نہیں کرتیں اس لیے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بھی دے رکھی ہے۔

درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی جیل خانہ جات، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور سیکرٹری ہیلتھ کو فریق بنایا گیا ہے۔

punjab

bushra bibi

Adiyala Jail