Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

2005 کے زلزلے میں لاپتہ بچی 17 برس بعد بازیاب

آسیہ بی بی کو 13 سا ل کی عمر میں غلام مصطفیٰ نامی شخص اغواء کرکے جھنگ لے آیا تھا
اپ ڈیٹ 15 اپريل 2024 10:44pm

2005 کے زلزلے میں لاپتہ بچی 17 برس بعد بازیاب ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مل گئی۔ 13 سال کی عمر میں اسلام آباد سے اغواء ہونے والی آسیہ بی بی ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مل گئی، آسیہ آزاد کشمیر کے چک چکوٹھی کی رہائشی ہے

پولیس کے مطابق آسیہ بی بی کو 13 سا ل کی عمر میں غلام مصطفیٰ نامی شخص اغواء کرکے جھنگ لے آیا تھا،2 سال بعد آسیہ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عمررسیدہ اللہ یار کو فروخت کردیا گیا، آسیہ کو خریدنے والے اللہ یار نے بعد ازاں اس سے نکاح کر لیا تھا ۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ چند روز قبل آسیہ نے سوشل میڈیا پر اپنے اغواء کے بارے میں بتایا تھا جس کے بعد آزاد کشمیر حکومت نے وفاقی حکومت کے ذریعے مغویہ آسیہ کو بازیاب کرایا۔

پولیس کا کہناہے کہ آسیہ کو علاقہ مجسٹریٹ نے دارلامان بھیج دیا ہے، قانونی کارروائی کے بعد اسلام آباد پولیس کے حوالہ کیا جائے گا۔

punjab

kidnapping

police

kidnap