وزیراعظم شہباز شریف کی محمد اورنگزیب سے ملاقات
ملاقات میں دورہ امریکا سے اہم امور پر تبادلہ خیال گیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، ملاقات میں دورہ امریکا سے قبل اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزارت خزانہ و محصولات کے امور سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر خزانہ نے وزیراعظم کو اپنے آنے والے دورہ امریکا کے بارے میں محمد اورنگزیب کو آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ نے دورے کے دوران عالمی مالیاتی ادارے، ورلڈ بینک اور دیگر اداروں کے ساتھ اپنی طے شدہ ملاقاتوں کے حوالے سے وزیراعظم سے گفتگو کی۔
وزیراعظم اوروزیر خزانہ کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
PMLN
shahbaz sharif
PM Shehbaz Sharif
Muhammad Aurangzeb
مقبول ترین
Comments are closed on this story.