Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیل سفری لحاظ سے ’انتہائی خطرناک‘ قرار

پاکستان بھی 24 ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا
شائع 12 اپريل 2024 05:38pm

برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لئے 24 ممالک کو انتہائی خطرناک قرار دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے اسرائیل کو سفری لحاظ سے ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیتے ہوئے اپنے شہریوں کو ان ممالک میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے روس، سوڈان، بیلاروس یوکرین، ایران، لبنان، اسرائیل اور فلسطین کو بھی سفر کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا۔ اس طرح ایسے ممالک کی تعداد اب 24 ہوگئی ہے۔

فہرست میں پاکستان، سعودی عرب، وسطی افریقی جمہوریہ، عراق، نائجر، صومالیہ، ، شام، ہیٹی، افغانستان، برکینا فاسو، چاڈلبنان، لیبیا، مالی، شمالی کوریا، صومالی لینڈ، جنوبی سوڈانوینزویلا اور یمن پہلے ہی شامل تھے۔

برطانوی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے ان ممالک کو جرائم، جنگ، دہشت گردی، بیماری، شدید موسم، قدرتی آفات اور سیاحوں کو لاحق ممکنہ خطرات کی بنیاد پر اس فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔

فہرست کا مقصد بیرون ملک جانے کے خواہش مند برطانوی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

Israel

london

پاکستان