Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ میں خیبرپختونخوا سے ہمیں پوری نشستیں ملنی چاہئیں، بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کا روایہ متعصبانہ ہے، رہنما تحریک انصاف
شائع 12 اپريل 2024 03:42pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سینیٹ میں خیبرپختونخوا سے پوری سیٹیں ملنا ہمارا حق ہے، خیبر پختونخوا سے ہمیں پوری سیٹیں ملنی چاہئیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی مخالف مہم جاری ہے، پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کا روایہ متعصبانہ ہے، الیکشن کمیشن کے پاس آئین کی غلط تشریح کا اختیار نہیں۔

اپنے بیان میں تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا کہ سینیٹ میں خیبرپختونخوا سے ہمیں پوری سیٹیں ملنی چاہئیں، سینیٹ میں خیبر پختونخوا سے پوری سیٹیں ملنا ہمارا حق ہے، گزشتہ کچھ عرصے سے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ساتھ دشمنی کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی مخالف مہم جاری ہے اور پی ٹی آئی کو ایک مہم کے تحت سیاسی عمل سے باہر کیا جارہا ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے غیر آئینی اور غیر قانونی فیصلوں کی وجہ سے سینیٹ الیکشن متنازع ہوا، الیکشن کمیشن کے غلط فیصلوں کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں کا معاملہ پیدا ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ سیکشن 104 کی خلاف ورزی کی، مخصوص نشستوں کے معاملے پر ہمیں الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر تحفظات ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس آئین کی غلط تشریح کا اختیار نہیں، پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کو روایہ متعصبانہ ہے، ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں۔

pti

ECP

peshawar

barrister saif

Barrister Muhammad Ali Saif

Election Commission of Pakistan (ECP)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Election 2024