Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

این ڈی ایم اے نے سیلاب سے متعلق انتباہ جاری کر دیا

آج رات سے14 اپریل کے دوران موسلادھار بارش اورطغیانی کا خدشہ
شائع 12 اپريل 2024 10:46pm

این ڈی ایم اے نے سیلاب سے متعلق انتباہ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم کے مطابق آج رات سے14 اپریل کے دوران موسلادھار بارش اورطغیانی کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔

14 اپریل کے دوران تیز بارش کے باعث ڈیرہ غازی خان، لسبیلہ، خضدار، زیارت، بارکھان، ژوب ، شیرانی ،مسلم باغ، تربت، ہرنائی،کوہلو، نصیر آباداور جعفرآبادکےبرساتی ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ ہے۔

جبکہ 15 اپریل تک دوران موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ کے مقامی ندی نالوں اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں اور بلوچستان کے بعض حصوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان اور کرم میں بارش کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے علاقوں ژوب، شیرانی اورموسیٰ خیل میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود اور کہیں کہیں گرج بارش ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے بیشتر لاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع سمیت ملک زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

بلوچستان

karachi

punjab

KPK

sindh

Murree

weather forecast

Weather Updates