Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانوی ہائی کمشنر عید پر میٹھے کی دلدادہ نکلیں

عید کے میٹھے پکوانوں میں سویاں پسند ہیں، جین میریٹ
شائع 11 اپريل 2024 09:02am

عید الفطر کا تصور میٹھی ڈشز کے بغیر ناممکن سمجھا جاتا ہے اور یہ سوغات یعنی لذت بھرے میٹھے پکوان سبھی بہت شوق سے کھاتے ہیں۔

چاہے برصغیر پاک و ہند ہو یا مشرق وسطیٰ یا پھر یورپ اور امریکا، میٹھا ہر عید کی دعوت کا لازم و ملزوم جزو ہے۔

جنوبی ایشیا میں عید کے موقع پر عموماً جو روایتی میٹھے بنائے جاتے ہیں ان میں شیر خرمہ، قوامی سویاں، کھیر، زردہ وغیرہ شامل ہے تاہم ان میٹھے کھانوں کے صرف ایشیائی ہی نہیں بلکہ یورپی شہری بھی دلدادہ ہیں۔

حال ہی میں پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستانی میٹھی ڈشز سے اپنی رغبت کا اظہار ایک ویڈیو میں کیا جو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی۔

ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ یہ پاکستان میں میرا پہلا رمضان اور عید ہے اور میں اس خصوصی مہینے کے دوران پاکستان بھر میں فیاضی، مہمان نوازی اور سخاوت سے بے حد متاثر ہوئی ہیں۔

اس ویڈیو میں بظاہر برطانوی ہائی کمیشن میں کام کرنے والے ملازمین سے پوچھا گیا ہے کہ عید کے موقع پر انہیں کون سا خاص میٹھا پسند ہے۔

جس کے جواب میں سب اپنی اپنی پسندیدہ ڈشز کا نام لیتے ہیں اور اکثریت کھیر کو اپنا پسندیدہ میٹھا قرار دیتی ہے۔

تاہم برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سویوں کی شیدائی نظر آئی اور انہوں نے عید کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ سویوں کو اپنا پسندیدہ میٹھا قرار دیا۔

United Kingdom

British High Commissioner

Eid ul Fitr

Sweets

Jane Marriott