Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لگتا ہے سندھ ڈاکوؤں کے حوالے ہے، حافظ نعیم الرحمان

کچے اور پکے میں بھی ڈاکو راج ہے، حافظ نعیم
شائع 10 اپريل 2024 04:40pm

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ عید ہم غزہ کے نام کرتے ہیں، اہل غزہ کی مدد کے لئے کوئی نہیں پہنچ رہا، پوری امت اور باضمیر لوگوں کو اٹھنا پڑے گا، آج اگر فلسطینی دہشت گردی کا شکار ہیں تو کل کوئی اور ہوگا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ میں پوری امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد دیتا ہوں۔

حافظ نعیم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ زخمی فلسطینیوں کو راستہ دیں تاکہ ان کا علاج ہوسکے، ہم چاہتے ہیں پوری دنیا مل کر اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی صورتحال اچھی نہیں، رمضان میں 20 شہری ڈکتی مزاحمت پر قتل ہوئے، کراچی میں رواں سال ہزاروں وارداتیں ہوچکی ہے، حکومت عوام کے جان ومان کی حفاظت نہیں کر پا رہی، کچے اور پکے میں بھی ڈاکو راج ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ لگتا ہے سندھ ڈاکوؤں کے حوالے ہے، رمضان المبارک میں 7 ہزار وارداتیں ریکارڈ ہوئی ہیں۔

Gaza

Jamat e Islami

HAFIZ NAEEMU UR REHMAN