Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوجرانوالہ : بچوں کی لڑائی میں بڑوں کی فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق، ایک زخمی

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے
شائع 10 اپريل 2024 02:11pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

گوجرانوالہ کے مچھلی منڈی بازار میں بچوں کی لڑائی کے دوران بڑے کود گئے، اندھا دھند فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بیٹا زخمی ہوگیا۔

افسوسناک واقعہ کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں بابر اس کا بیٹا یاسر شامل ہیں، زخمی فیصل بھی یاسر کا بھائی ہے۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ مقتول بابر نے مچھلی منڈی بازار میں جیولری کا اسٹال لگا رکھا تھا ، جب کہ ملزمان نعیم ، عظیم اور دیگر نے موٹر سائیکل پارکنگ کا اسٹینڈ بنا رکھا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ فریقین کے بچوں میں معمولی جھگڑا ہوا تو نعیم ، عظیم وغیرہ نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

کوتوالی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

firing

punjab

Crime