Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

صدر اور وزیرِ اعظم کا ایک دوسرے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
اپ ڈیٹ 10 اپريل 2024 03:04pm
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ جس میں عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا گیا۔

آصف علی زرداری نے شہباز شریف کو عید کی مبارکباد دی۔

جواب میں شہباز شریف نے بھی صدر مملکت کو مبارکباد پیش کی۔

صدر مملکت اور وزیرِ اعظم نے ایک دوسرے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

دونوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

Eid ul Fitr

PM Shehbaz Sharif

President Asif Ali Zardari