Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد سیشن جج کا عید سے قبل اہم اقدام، اڈیالہ جیل سے 100 ملزمان کی رہائی کا حکم

سیشن جج اعظم خان کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر اڈیالہ جیل راولپنڈی کا دورہ
شائع 09 اپريل 2024 04:28pm

اسلام آباد سیشن جج ویسٹ اعظم خان کا عید سے قبل اہم اقدام سامنے آیا ہے، معمولی جرائم میں ملوث قیدی اور ضمانت کے بعد مجموعی طورپر 100 ملزمان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

سیشن جج نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے حکم پر اڈیالہ جیل راولپنڈی کا دورہ کیا۔

اسلام آباد سیشن جج ویسٹ اعظم خان نے عید سے قبل معمولی جرائم میں ملوث قیدی اور ضمانت کے بعد مجموعی طور پر 100 ملزمان کی رہائی کا حکم دیا۔

سیشن جج نے اڈیالہ جیل میں موجود معمولی جرائم میں ملوث 55 قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔

اس کےعلاوہ اسلام آباد سیشن ایسٹ سے 45 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں اور عید سے پہلے رہائی کا حکم دے دیا گیا۔

مزید پڑھیں

صدر مملکت اور وزیراعلیٰ پنجاب نے قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کردیا

یوم پاکستان اور عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 6 ماہ کمی کی منظوری

اسلام آباد

judge Azam Khan

prisoners

session judge

session judge west

release prisoners