Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سینیٹ میں قائد ایوان مقرر

اسحاق ڈار کے قائد ایوان مقرر ہونے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
شائع 09 اپريل 2024 03:42pm

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کر دیا۔

اسحاق ڈار بھی سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کردیے گئے، وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو سینٹ میں قائد ایوان مقرر کیا جس کے بعد اسحاق ڈار کے قائد ایوان مقرر ہونے کا باضابطہ نوٹیفکیشن وزیراعظم ہاؤس سے جاری کر دیا گیا۔

دوسری جانب نو منتخب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے 22 اپریل تک اپوزیشن لیڈر کا نام بھی طلب کر لیا جبکہ آزاد امیدواروں کو بھی اپوزیشن یا حکومتی بینچوں میں شامل ہونے کے لیے 7 دنوں کی مہلت دی گئی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کروانے میں مدد کے لیے مشروط پیشکش بھی کی ہے۔

PMLN

Ishaq Dar

اسلام آباد

senate

Senate election

chairman senate

Yousuf Raza Gilani