Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عید پر سیکیورٹی کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا احکامات جاری کیے؟

مریم نواز شریف نے عیدالفطر پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کردی
شائع 09 اپريل 2024 01:34pm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عیدالفطر پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کردی اور امن عامہ کے لیے پولیس حکام کو سیکیورٹی انتظامات کے لیے فیلڈ میں موجود رہنے کے احکامات بھی جاری کر دیے۔

عید پر سیکیورٹی کے حوالے سے احکامات جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کہا کہ چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں، عیدالفطر کے اجتماعات خصوصاً مساجد اور امام بارگاہوں کے لیے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے جائیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ چاند رات اور عیدالفطر پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس رہیں، مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ سنٹرز میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے، سینئر پولیس حکام چاند رات اور عیدالفطر پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے فیلڈ میں موجود رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امن عامہ کیلئے پولیس کو محنت اور جانفشانی سے کام کرنا ہو گا، وضع کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد ہونا چاہیئے۔

مزید پڑھیں

ریلوے مسافروں کیلئے اچھی خبر، عید پر کرایوں میں بڑی رعایت

متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل کا زکوٰۃ الفطر سے متعلق اعلان

cm punjab

Maryam Nawaz

lahore

security plan

Eid ul Fitr

Maryam Nawaz Sharif

CM Punjab Maryam Nawaz

eid security