Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نومنتخب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کون ہیں؟

یوسف رضا گیلانی کی سیاسی زندگی پر ایک نظر ڈالتے ہیں
شائع 09 اپريل 2024 01:11pm

پانچ بار رکن قومی اسبملی اور کئی مرتبہ وفاقی وزیر رہے، 1993 میں اسپیکر قومی اسمبلی، 2008 میں وزیراعظم اور اس بار یوسف رضا گیلانی بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے، یوسف رضا گیلانی کی سیاسی زندگی پرایک نظرڈالتے ہیں۔

سید یوسف رضا گیلانی نے 9 جون 1952 کوملتان کے سیاسی گھرانے میں پیدا ہوئے، 1983 کے بلدیاتی انتخابات میں سید فخرامام کو شکست دے کر چیئرمین ضلع کونسل ملتان منتخب ہوئے، 1985 کے غیرجماعتی انتخابات میں کامیاب ہوئے اور وزیراعظم محمد خان جونیجو کی کابینہ میں ہاؤسنگ و تعمیرات اور ریلوے کے وفاقی وزیر رہے۔

یوسف رضا گیلانی نے 1988 میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی عام انتخابات میں ملتان سے نوازشریف کو شکست دی، 1993 میں محترمہ بینظیر بھٹو کی حکومت میں اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پر فائز ہوئے۔

2008 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد سید یوسف رضا گیلانی پاکستان کے 18 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے، انہیں 4 سال ایک ماہ اور ایک دن تک وزات عظمی کے عہدے پر فائز رہ کر ملکی طویل مدت تک اس عہدے پر رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔

سوئس حکومت کو خط نہ لکھنے پر 2012 میں یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں 30 سیکنڈ کی سزا سنائی، 5 سال کے لیے نااہل ہوگئے۔

طویل سیاسی سفرکے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما نے اپنا نیا سیاسی سفرایوان بالا سے شروع کیا، اپنے اس نئے سیاسی سفر کے آغاز پر ہی بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

اسلام آباد

PPP

Senate election

chairman senate

Yousuf Raza Gilani

Pakistan People's Party (PPP)