Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں نا معلوم افراد نے تین افراد کے گلے کاٹ دیے

زخمیوں میں والد اور اسکے دو کم عمر بچے شامل ہیں
شائع 08 اپريل 2024 09:33pm

اسلام آباد غوری ٹاؤن فیز فور میں نامعلوم افراد نے تین افراد کے گلے کاٹ دیے، پولیس کے مطابق زخمیوں میں والد اور اسکے دو کمسن بچے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق تینوں کو تشویش ناک حالت میں پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زخمیوں کی شناخت 55 سالہ شہرون ،07 سالہ آریان اورد 10 سالہ بچی ادا کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تینوں زخمی آپریشن تھیٹر میں ہیں ان سے بات چیت کے بعد ہی اصل واقعہ معلوم ہو گا، تاہم گلا کاٹنے والے ملزمان کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ جبکہ پولیس نے مختلف پہلوؤں سے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اسلام آباد

injured

islamabad police