Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شاہد خاقان عباسی کا نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع

سابق وزیراعظم نے نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی
اپ ڈیٹ 08 اپريل 2024 05:27pm

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔

شاہد خاقان عباسی الیکشن کمیشن پہنچ گئے جہاں انہوں نے نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی، انہوں نے درخواست کے ساتھ مطلوبہ دستاویزات بھی جمع کرادیں۔

اس موقع پر الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے الیکشن کمیشن کو تمام مطلوبہ دستاویز فراہم کردی ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق سیاسی جماعت رجسٹر کروارہے ہیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں نئی سیاسی جماعت کے تحت الیکشن میں حصہ لیں گے۔

PMLN

Shahid Khaqan Abbasi

ECP

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

New Political Party