Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جسٹس محسن اختر کیانی کیخلاف سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

شکایت سابق سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار وقاص ملک ایڈووکیٹ نے دائر کی
اپ ڈیٹ 08 اپريل 2024 08:53pm

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کردی گئی، شکایت سابق سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار وقاص ملک ایڈووکیٹ نے دائر کی۔

سپریم جوڈیشل کونسل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف شکایت دائر کر دی گئی۔

سابق سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار وقاص ملک ایڈووکیٹ نے شکایت دائر کی۔

وقاص ملک ایڈوکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریاست مخالف ایجنڈا اپنایا، ساتھی ججوں کو بھی ساتھ ملایا، ان کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کو فوری طور پر بطور جج کام سے روکا جائے۔

جسٹس کیانی ان چھ ججوں میں شامل ہیں جنہوں نے حال ہی میں چیف جسٹس جو خط لکھا تھا۔

Islamabad High Court

supreme judicial council

justice mohsin akhtar kiyani