Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ کا اجلاس کل طلب، نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بھی کل کے اجلاس میں ہوگا
شائع 08 اپريل 2024 12:21pm

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔

آصف علی زرداری کی جانب سے سینیٹ کا اجلاس کل صبح 9 بجے طلب کیا گیا ہے جو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

صدر مملکت کی جانب سے سینیٹ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ایک کے تحت طلب کیا گیا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بھی کل کے اجلاس میں ہوگا۔

حکومتی اتحاد کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا گیا جبکہ عددی اعتبار سے یوسف رضا گیلانی کو اکثریت حاصل ہے۔

مزید پڑھیں

سینیٹ اجلاس 9 اپریل کو طلب کرنے کی سمری ارسال

کون سی پارٹی سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ؟

واضح رہے کہ سینیٹ میں 24 نشستوں کے ساتھ پیپلز پارٹی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے جبکہ پی ٹی آئی اور ن لیگ بالترتیب 19، 19 سینیٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

Asif Ali Zardari

اسلام آباد

Senate election

Yousuf Raza Gilani

Asif Zardari

Senate of Pakistan

President Asif Ali Zardari