لاپتہ افراد کے کتنے مقدمات زیر التواء، سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع
لاپتہ افراد سے متعلق ماہانہ پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی، جس میں بتایا کہ ملک میں لاپتہ افراد کے 2300 سے زیادہ مقدمات زیرالتوا ہیں جبکہ 27 لاپتہ افراد کا سراغ لگایا اور 187 افراد گھروں کو واپس پہنچے۔
لاپتہ افراد کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی ماہانہ پیش رفت رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کمیشن نے مارچ 2024 میں 33 مقدمات نمٹائے، 27 لاپتہ افراد کا سراغ لگایا گیا اور 18 افراد گھروں کو واپس پہنچے جبکہ 6 مقدمات جبری گمشدگی کے نہ ہونے پر نمٹائے گئے۔
لاپتہ افراد کمیشن کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 9 افراد کا سراغ لگایا گیا جن میں 8 افراد مختلف جیلوں جبکہ ایک حراستی مرکز میں ہے، مارچ میں جبری گمشدگی کے 18 نئے مقدمات موصول ہوئے جبکہ لاپتہ افراد کے 2302 مقدمات زیر التواء ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ لاپتہ افراد کمیشن کو 31 مارچ تک مجموعی طور پر 10185 مقدمات موصول ہوئے جن میں سے اب تک 7868 مقدمات نمٹائے جاچکے ہیں۔
Comments are closed on this story.