Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دھمکی کام کر گئی ۔ اسرائیل امداد کیلئے راستہ کھولنے پر آمادہ ہوگیا

کابینہ نے غزہ میں انسانی امداد بڑھانے کیلئے متعدد اقدامات کی منظوری دی، ترجمان اسرائیلی وزیر اعظم
شائع 05 اپريل 2024 08:55am
فوٹو۔۔۔روئٹرز
فوٹو۔۔۔روئٹرز

امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے فلسطینیوں کے تحفظ کے حوالے سے انتباہ کے بعد اسرائیل نے غزہ میں ایریز کراسنگ دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ ان کی سلامتی کابینہ نے غزہ میں انسانی امداد بڑھانے کے لئے متعدد اقدامات کی منظوری دی ہے ، جس میں 7 اکتوبر کو حماس کے حملے میں تباہ ہونے والے ایک اہم کراسنگ (ایریز کراسنگ) کو عارضی طور پر کھولنا بھی شامل ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے جمعہ کی علی الصبح کہا کہ ایریز کراسنگ، جو شمالی غزہ میں واقع ہے اور برسوں سے لوگوں کو علاقے کے اندر اور باہر جانے کے لئے واحد مسافر ٹرمینل کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا، اس کو عارضی طور پر دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ اعلان امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے اس انتباہ کے چند گھنٹوں بعد کیا گیا کہ جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ، مستقبل میں اسرائیل کے لیے امریکی حمایت کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ وہ شہریوں اور امدادی کارکنوں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو فون کیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات یقینی بنائے جائیں،غزہ میں مجموعی انسانی صورتحال ناقابل قبول ہے۔

امریکی صدر نے کہا تھا کہ اسرائیل کو درپیش خطرات پر امریکا اس کے ساتھ ہے، امید ہےاسرائیل شہریوں کی حفاظت کے لیےاقدامات کرے گا۔

امریکہ کے مشیر سلامتی جان کربی نے کہا کہ اسرائیل جنگ کا طریقہ کار تبدیل کرے، اگر اسرائیل طریقہ کار تبدیل نہیں کرتا توامریکا پالیسی تبدیل کردے گا۔

Israel

Joe Biden

USA

Israel Palestine conflict

Gaza War