Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز: 18 رکنی قومی اسکواڈ میں کون سے کھلاڑی شامل ہوں گے؟

فاسٹ بولنگ میں روٹیشن پالیسی کے تحت تمام بولرز کو موقع دیے جانے کا امکان
شائع 04 اپريل 2024 03:15pm

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 ہوم سیریز کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی کا قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے آج لاہور میں اجلاس ہوگا۔

کاکول کیمپ میں شریک 29 میں سے 18 رکنی قومی اسکواڈ تشکیل دیا جائے گا، فاسٹ بولنگ میں روٹیشن پالیسی کے تحت تمام بولرز کو موقع دیے جانے کا امکان ہے۔

ممکنہ کھلاڑیوں میں بابراعظم (کپتان) ، صائم ایوب، محمد رضوان، اور فخرزمان شامل ہوں گے، افتخار احمد، سلمان علی آغا ، شاداب خان، عماد وسیم اور اسامہ میر بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ شاہین آفریدی، حسن علی، محمد عامر، نسیم شاہ، زمان خان، عباس آفریدی، وسیم جونیئر، عثمان خان اور محمد علی بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

t20 series

Pakistan vs New Zealand

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)