Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرکٹرز کی رہائش: پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم کے قریب عمارت ہی خرید لی

عمارت کو جلد سیون سٹار ہوٹل میں تبدیل کر دیا جائے گا
شائع 04 اپريل 2024 01:46pm

لاہور میں غیرملکی و ملکی کرکٹرز کی رہائش کا بڑا مسئلہ حل کرنے کی کوشش شروع ہوگئی، انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں ٹریفک اور سیکیورٹی مسائل کو حل کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کے قریب عمارت ہی خرید لی، عمارت کو جلد سیون سٹار ہوٹل میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے ملحقہ کثیر منزلہ بلڈنگ خرید لی، بلڈنگ 4 ارب روپے میں خریدی گئی۔

پی سی بی کی جانب سے خریدی جانیوالی بلڈنگ کو سیون اسٹار ہوٹل بنایا جائے گا۔

نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے قریب ہوٹل بننے سے پاکستان کے دورے پر آنے والی غیر ملکی اور پی ایس ایل کی ٹیموں کی ہوٹل سے اسٹیڈیم اور اسٹیڈیم سے ہوٹل آمد سے ٹریفک اور سکیورٹی کے مسائل حل ہوجائیں گے۔

PCB

lahore

INTERNATIONAL CRICKET

qaddafi stadium

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)