Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

9 مئی واقعات: عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

4 مقدمات میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہو چکا ہے
اپ ڈیٹ 04 اپريل 2024 05:26pm

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 18 اپریل تک توسیع کردی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جونیئر وکلاء کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی اور مؤقف اپنایا کہ سینئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں مہلت دی جائے۔

عدالت نےآئندہ سماعت پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کرتے ہوئے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 18اپریل تک توسیع کردی۔

یاد رہے کہ 4 مقدمات میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہو چکا ہے۔

ATC

imran khan

lahore

jinah house attack

MAY 9 RIOTS

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

9 May Cases