Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر کی ضمنی انتخابات کے لیے دائر اپیلیں مسترد

اپیلیں مخالف امیدواروں کی جانب سے دائر کی گئی تھیں
اپ ڈیٹ 03 اپريل 2024 07:32pm

لاہورہائیکورٹ نے چودھری پرویز الٰہی،سمیرہ الہی اور زہرا اخلاص کےضمنی انتخابات کے لیےکاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کر دی۔

لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس مسعود عابد نقوی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اپیلوں پر سماعت کی۔

سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی، چودھری شجاعت حسین کی ہمشیرہ سمیرا الہی، بھانجی زہرہ اخلاص کے پی پی 32 گجرات سے ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت ہوئی۔

تمام امیدواروں کی خلاف مخالف امیدواروں کی جانب سے اپیلیں دائر کی گئی۔

اپیلوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر کے کاغذات قانون کے منافی منظور کیے ہیں۔ ایپلیٹ ٹریبونل نے بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقراررکھا۔

اپیلوں میں استدعا کی گئی کہ عدالت تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر کے ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف دائر اپیلیں دلائل سننے کے بعد مسترد کردی۔

by election

Lahore High Court

Pervaiz Elahi