پشاور: بلوں کی عدم ادائیگی پر متعدد سرکاری محکموں کی بجلی منقطع
پیسکو کی جانب سے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر پشاور میں متعدد سرکاری محکموں کی بجلی منقطع کردی گئی، مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے پیسکو کو 30 لاکھ سے زائد رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی۔
پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی پیسکو ٹیم اور ایف آئی اے نے سرکاری نادہندگان کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز، اینٹی کرپشن اور افغان کمشنریٹ کی بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر بجلی منقطع کردی۔
اس کے علاوہ ورکنگ ویمن اسپتال، سوشل ویلفیئراور چیف انجینئر پبلک ہیلتھ کی بجلی بھی منقطع کی گئی۔
پیسکو حکام کے مطابق مذکورہ محکموں کے ذمے 30 لاکھ سے زائد کے بقایاجات واجب الادا تھے۔
پیسکو کو ان محکموں کی جانب سے عرصہ دراز سے کوئی واجبات ادا نہیں کئے گئے تھے جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
مزید پڑھیں
ایف آئی اے اور آئیسکو کا بجلی چوری میں ملوث سہولت کاروں کے خلاف مشترکہ آپریشن
بجلی وگیس چوروں کےخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ، خصوصی ٹیمیں تشکیل
Comments are closed on this story.