ریکوڈک میں سعودی عرب ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا
ریکوڈک میں سعودی عرب کی جانب سے ایک بلین ڈالر تک کی سرمایہ کاری کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان میں سعودی عرب بڑی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، ریکوڈک میں سعودی عرب کی جانب سے ایک بلین ڈالر تک کی سرمایہ کاری کیے جانے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے شئیرز سعودیہ عرب کو فروخت کیے جائیں گے، سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری آئندہ ماہ میں کیے جانے کی تیاریاں ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب کی ریکوڈک میں سرمایہ کاری کے لیے وزیراعظم کمیٹی تشکیل دیں گے، وزارت خزانہ کمیٹی میں او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اوروزارت توانائی کے حکام بھی شامل ہوں گے۔
وزرات خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو کمیٹی کی تشکیل کے لیے وزارت خزانہ اور توانائی کی سمری ارسال کی جائے گی، کمیٹی تشکیل کے بعد کمیٹی ممبران حتمی بات چیت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے اور ریکوڈک میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حکومتی معاہدہ ہو گا ۔
واضح رہے ریکوڈک منصوبے کے متعلق ماضی کی حکومتیں بھی دعویٰ کرتی رہی ہیں کہ یہ منصوبہ گیم چینجراوراس سے بلوچستان کو مجموعی طور پر 33 فیصد مالی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔
Comments are closed on this story.