Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی کرکٹ ٹیم کا فٹنس کیمپ ایک روز قبل ختم کرنے کا فیصلہ

کھلاڑی 7 اپریل کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں افطار پارٹی میں شرکت کریں گے
شائع 03 اپريل 2024 12:57pm

قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کاکول فٹنس کیمپ 8 کے بجائے 7 اپریل کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ کھلاڑی 7 اپریل کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں افطار پارٹی میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کاکول فٹنس کیمپ میں قومی کرکٹرز کی مشقیں جاری ہیں۔ تاہم کیمپ ایک روز پہلے ختم کردیا جائے گا۔

کھلاڑی 7 اپریل کو آرمی چیف کی جانب سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں دیے گئے افطار ڈنر کے بعد گھروں کو روانہ ہوجائیں گے۔

عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد قومی اسکواڈ راولپنڈی میں رپورٹ کر ے گا، 5 ٹی 20 میچوں کی سیریز کا آغاز 18اپریل کو پنڈی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

COAS

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

General Asim Munir

Army Chief General Asim Munir

syed asim munir

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

General Syed Asim Munir

army cheif

kakul

Kakul Fitness Camp

crickter fitness