Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کون سی پارٹی سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ؟

مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی سینیٹ میں نشستوں کی تعداد برابر ہوگئی
اپ ڈیٹ 03 اپريل 2024 09:09am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سینیٹ انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔

پیپلز پارٹی چوبیس نشستوں کے ساتھ سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت ہوگئی ہے۔

پارٹی پوزیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کی نشستوں کی تعداد انیس ہوگئی جبکہ پی ٹی آئی کی بھی سینیٹ میں نشستوں کی تعداد انیس ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی پانچ اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے پاس تین نشستیں ہیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز کی تعداد چار ہوگئی، سینیٹ میں اے این پی کی تین، بی این پی اور مسلم لیگ ق کی ایک ایک نشست ہے۔

سینیٹ میں آزاد ارکان کی تعداد پانچ، نیشنل پارٹی کے پاس ایک نشست ہے، خیبر پختونخوا کی گیارہ نشستوں پر الیکشن نہیں ہوا، سینیٹ میں کُل ارکان کی تعداد پچیاسی ہے۔

Senate election

Political Parties

Senate of Pakistan