Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور پولیس نے منشیات کے ملزم کو جیل کے بجائے گھر کیوں بھیج دیا ؟

اعلی افسران نے ملزم کو چھوڑنے والے دو اہلکاروں کو مقدمہ درج کرکےحوالات میں بند کردیا
شائع 02 اپريل 2024 05:47pm

لاہورپولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا، لاہور پولیس نے منشیات کےملزم کو جیل کی بجائے گھر بھیج دیا۔

وحدت کالونی پولیس نےملزم فضل الرحمن کومنشیات کےالزام میں گرفتار کرکےاس کےخلاف مقدمہ درج کیا تھا، مقدمےکی تفتیش مسلم ٹاؤن انوسٹی گیشن سیل کےسب انسپکٹر جواد کےحوالے کی گئی، انسپکٹر جواد نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دیا لیکن سب انسپکٹر جواد نے اپنے ساتھی سب انسپکٹر ارسلان کےساتھ ساباز ہوکر ملزم کوجیل کی بجائے گھر بھیج دیا۔

جس کے بعد ایس ایس پی آفتاب پھلروان نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو چھوڑنے والے دونوں اہکاروں کےخلاف مقدمہ درج کرکےکوحوالات میں بند کروا دیا۔

fire

lahore

lahore police

suspend staff