Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سینیٹ انتخابات کو مخصوص نشست کے حلف سے مشروط کرنے کا کیس: الیکشن کمیشن، فریقین سے جواب طلب

پشاور ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کیا
شائع 02 اپريل 2024 02:19pm

پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹ انتخابات کو مخصوص نشست کے ممبران کے حلف سے مشروط کرنے کے فیصلے کے خلاف کیس میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کیا۔

یاد رہے کہ 30 مارچ کو خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کے حلف سے مشروط کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سینیٹر اعظم سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔

28 مارچ کو الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے مقدمے میں نومنتخب ارکان کی درخواستیں منظور کرلی تھی۔

الیکشن کمیشن نے صوبے میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے اجلاس بلا کر حلف نہ لیا تو صوبے کی حد تک سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیے جائیں گے۔

جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اسپیکر صوبائی اسمبلی کو پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت کی اور کہا تھ اکہ حلف نہ لینے کی صورت میں الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے پر مجبور ہوگا۔

pti

Senate election

Peshawar High Court

Azam Khan Swati

reserved seats

Azam Swati

azam sawati

women reserved seats