Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایکس کی بندش کیخلاف دائر درخواست پر پی ٹی اے کو جواب جمع کروانے کی ہدایت

میں بذات خود ٹوئٹر کی بندش کے خلاف کیس کی سماعت کرنا چاہتا ہوں، جسٹس عاصم حفیظ
شائع 02 اپريل 2024 01:22pm

لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر پی ٹی اے کے وکیل کو 29 اپریل تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے ایڈووکیٹ حذیفہ سہگل کی جانے سے ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ عدالت سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش کوغیر قانونی قرار دے، عدالت فریقین کو حکم دے کہ ٹوئٹر تک عوام کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔

وکیل پی ٹی اے نے مؤقف اختیار کیا کہ ایسا ہی ایک کیس جسٹس شاہد بلال حسن کی عدالت میں زیرسماعت ہے۔

جسٹس عاصم حفیظ نے وکیل پی ٹی سے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں بذات خود ٹوئٹر کی بندش کے خلاف کیس کی سماعت کرنا چاہتا ہوں، میں جاننا چاہتا ہوں کہ آپ نے ٹوئٹر کیوں بند کر رکھا ہے۔

ٹوئٹر کے بندش کے خلاف دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کے وکیل کو 29 اپریل تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

ٹویٹر

Lahore High Court

PTA

Ex twitter