Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھر میں آگ لگنے سے ذہنی معذور بہن بھائی جاں بحق

جب آگ لگی تو دونوں بہن بھائی اوپر کمرے میں سو رہے تھے، پولیس
شائع 02 اپريل 2024 12:39pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

لاہور میں برکی کے علاقے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر میں آگ لگنے سے بہن بھائی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر مردہ خانے میں رکھوا دیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے کو اپنی لیٹ میں لیا۔

آگ لگنے سے گھر کے کمرے میں موجود ایک لڑکی وجیہ اور اسکا بھائی طاہر بری طرح جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

واقع کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بہن بھائی اوپر کمرے میں سو رہے تھے اور دونوں کا ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں تھا ۔ پولیس نے مختلف پہلوؤں پر واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

fire

punjab

lahore police

rescue operation