Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹوبہ ٹیک سنگھ قتل کیس پیشرفت: بھائی اور باپ سمیت 4 ملزمان مزید ٹیسٹ کے لیے لاہور منتقل

ڈی این اے رپورٹ کے بعد مقدمے میں مزید دفعات شامل کی جائیں گی
شائع 01 اپريل 2024 03:17pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بہن کو قتل کرنے والے بھائی اور باپ سمیت 4 افراد کو مزید ٹیسٹ کروانے کے لیے پی ایف ایس اے لیب لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقدمے میں نامزد چاروں ملزمان کومزید ٹیسٹ کروانے کے لئے لاہور لیب کا انتخاب کیا گیا ہے، جہاں ملزمان کے مزید ٹیسٹ سے کیس کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بھی فرانزک کے لئے بھیج دی گئی ہے۔

ڈی این اے رپورٹ کے بعد مقدمے میں مزید دفعات شامل کی جائیں گی چاروں ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کا کہنا ہے کہ ویڈیو بنانے والے مقتولہ ماریہ کے بھائی شہباز اور اس کی بیوی کو بروقت پولیس کو اطلاع نہ دینے پر شک کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے۔

اس سے قبل مقتولہ ماریہ کے بھائی اور باپ نے بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا تھا، جبکہ بھائی نے بہن کے ساتھ زیادتی کا بھی اعتراف کیا تھا۔

گزشتہ دنوں وڈیو بناکر وائرل کرنے والے مقتولہ کے بھائی شہباز اور اس کی اہلیہ سمیرا کو پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ طلعت جاوید کی عدالت میں پیش کردیا تھا۔

ڈی پی او عبادت نثار نے ماریہ قتل کیس کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر احمد رضا کو تبدیل کرکے سینیر انسپکٹر علی رضا کو تفتیشی افسر مقرر کیا ہے۔

ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقتولہ ماریہ کے گلے کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ اس کے علاوہ جسم کے کئی حصوں پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔

اس سے پہلے اطلاعات ملی تھیں کہ مقتولہ کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے فرانزک لیب کو بھیجوا دیے گئے۔ واضح رہے کہ جمعہ کو پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کیس کو ہائی پروفائل قرار دیا تھا۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ، ایس پی اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کو یکم اپریل کو طلب کیا ہے۔

punjab

Murder

DNA

Toba tek Singh

Maria murder case