Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

فواد چوہدری کو زمین کے حوالے سے نیب کیس میں ضمانت دی گئی
شائع 01 اپريل 2024 01:57pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جہلم اراضی اسکینڈل میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جہلم میں زمین سے متعلق نیب کیس میں فواد چوہدری کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

جہلم اراضی کیس میں نیب کی جانب سے درج مقدمے میں نامزد فواد چوہدری کے وکیل قیصر امام اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، جہاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد سابق رہنما تحریک انصاف کی ضمانت کی درخواست منطور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری نے ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست دائرکی تھی، فواد چوہدری مذکورہ نیب کیس میں اس وقت عدالتی ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

NAB

Justice Amir Farooq

Islamabad High Court

Fawad Chaudhary

ٖFawad chaudhry

jehlum land case