Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیٹ چھوڑنے کے اعلان کے باوجود حافظ نعیم الرحمان رکن سندھ اسمبلی قرار

الیکشن کمیشن نوٹیفکشن گوشوارے جمع کروانے کے بعد جاری کرتا ہے
اپ ڈیٹ 01 اپريل 2024 03:27pm

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے جس کے بعد صوبائی اسمبلی میں جماعت اسلامی ارکان کی تعداد 2 ہوگئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کو پی ایس 129 سے کامیاب قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے پی ایس 129 سے حافظ نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، الیکشن کمیشن نوٹیفکشن گوشوارے جمع کروانے کے بعد جاری کرتا ہے۔

حافظ نعیم نے صوبائی اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کر رکھا تھا، حافظ نعیم کراچی کے حلقہ پی ایس 129سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع نہ کرانے کی وجہ سے حافظ نعیم کا نوٹیفکیشن رکا ہوا تھا، تاہم حافظ نعیم الرحمٰن نے انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرا دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قانونی طور پرحافظ نعیم گوشوارے جمع نہ کرواتے تو نااہل ہوجاتے، اب حافظ نعیم کی مرضی کے وہ حلف اٹھائیں یا نہیں۔

سندھ اسمبلی کی اب تمام 168نشستوں پر ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری ہوچکے ہیں۔ ایم کیوایم 37 اور پیپلزپارٹی ارکان کی تعداد 117 ہے، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد ارکان کی تعداد 9 اور جی ڈی اے کے 3 ارکان ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن اسمبلی یا سٹی کونسل میں سے کوئی ایک نشست رکھ سکیں گے، حافظ نعیم بلدیہ عظمیٰ کراچی سٹی کونسل کے بھی رکن ہیں۔

واضح رہے کہ حافظ نعیم نے سیٹ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ نشست نہیں لوں گا کیونکہ میرے ووٹ کم اور میرے مدمقابل پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار کے زیادہ ہیں، خیرات نہیں چاہیے، جس نے مجھ سے زیادہ ووٹ لیے، سیٹ اس کا حق ہے۔

ECP

karachi

Jamat e Islami

Notification

Election Commission of Pakistan (ECP)

member sindh assembly

Election 2024

HAFIZ NAEEMU UR REHMAN