Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس : علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ

پشاور ہائی کورٹ نے بھی علی امین گنڈاپور کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر درخواست پر کارروائی روک دی۔
شائع 01 اپريل 2024 08:26pm

اسلام آباد کی عدالت نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کی روشنی میں وارنٹِ گرفتاری منسوخ کیے۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔

اس سے قبل لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری کی منسوخی کے لیے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ وارنٹ منسوخی کی درخواست راجہ ظہورِ الحسن ایڈووکیٹ کے ذریعے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں دائر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب علی امین گنڈاپور کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر درخواست پر کارروائی روک دی گئی۔ پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

علی امین گنڈاپور کے وکیل نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے مخالف امیدوار نے الیکشن کمیشن میں درخواست کیا ہے، درخواست میں الیکشن میں دھاندلی اور زبردستی ووٹ ڈالنے کا الزام لگایا ہے، الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور اب علی امین گنداپور وزیراعلی خیبرپختونخوا ہے۔

وکیل نے کہا کہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں ہےکہ کارروائی کریں عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا جبکہ علی امین گنڈاپور کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر درخواست پر کارروائی روک دی گئی۔

یاد رہے کہ علی آمین گنڈاپور کے خلاف الیکشن کمیشن میں کفیل احمد، جنید، عزیزاللہ نے درخواست دائر کیا تھا۔

اسلام آباد

خیبر پختونخوا

cm kpk

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

azadi march

pti azadi march