Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

پی پی 59 گوجرنوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیخلاف حکم امتناع جاری

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا
شائع 01 اپريل 2024 12:17pm

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 59 گوجرنوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا نے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی ناصر محمود چیمہ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

درخواست گزار نے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کہ امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے بعد الیکشن کمیشن ووٹوں کی گنتی کا حکم نہیں دے سکتا، عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

عدالت نے پی پی 59 گوجرنوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ ایم پی اے ناصر محمود چیمہ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا تھا، الیکشن کمیشن نے پی پی 59 گوجرانوالہ سے دوسرے نمبر پر ووٹ لینے والے لیگی امیدوار بلال فاروق تارڑ کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی نے پی پی 7 راولپنڈی میں ضمنی الیکشن کے نتائج چیلنج کردیئے

این اے 154 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی، ن لیگی امیدوار عبد الرحمان خان کانجو کامیاب

punjab assembly

Lahore High Court

Recounting

Election 2024

pp 59 gujranwala