Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی نے سندھ میں سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

جہاں چوری شدہ مینڈیٹ کے اراکین بیٹھے ہیں وہاں الیکشن نہیں لڑیں گے، حلیم عادل شیخ
شائع 31 مارچ 2024 06:45pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سندھ میں سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر حلیم عادل شیخ نے سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جہاں چوری شدہ مینڈیٹ کے اراکین بیٹھے ہیں وہاں الیکشن نہیں لڑیں گے۔

رضا ربانی کوسینیٹ کا ٹکٹ نہ دینا پارٹی کا فیصلہ ہے، خورشید شاہ

حلیم عادل شیخ بے کہا کہ سینیٹ کا الیکشن چوری سے جیتا جارہا ہے، اسمبلی میں اس وقت فارم 45 والے ارکان نہیں ، اس لیے ہم سینیٹ الیکشن میں سندھ سے حصہ نہیں لے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں 8 فروری پر یقین ہے لیکن 9 فروری پر نہیں۔

pti

Senate election

sindh