Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

میٹرک امتحان میں نقل ہونے پر لاہور ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین معطل

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کنٹرولر امتحانات کو بھی عہدے سے ہٹا دیا
شائع 31 مارچ 2024 05:30pm

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں بوٹی مافیا کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے چیئرمین لاہور بورڈ کو معطل اور کنٹرولر امتحانات کو عہدے سے ہٹا دیا۔

وزیر تعلیم پنجاب نے گزشتہ 3 روز کے دوران میٹرک امتحانی سینٹرز پر چھاپے مارے، مختلف سینٹرز پر بوٹی مافیا کا راج دیکھائی دیا جس پر رانا سکندر نے چیئرمین لاہور بورڈ کو معطل کردیا اور کنٹرولر امتحانات کو بھی عہدے سے ہٹادیا۔

میٹرک امتحانات میں شفافیت برقرار نہ رکھنے پر دونوں افسران کو معطل کیا گیا۔

وزیرتعلیم کی ہدایت پر کمشنر کو چیئرمین لاہور بورڈ کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ شفاف امتحانات ریڈلائن ہیں کوتاہی برداشت نہیں کی جاسکتی، امتحانات میں نقل ناقابل قبول ہے تاہم اگلے مرحلے میں غفلت برتنے والے دیگر عملے کی باری آئے گی۔

lahore

punjab

metric exam

lahore education board